Thursday, April 24, 2025
Homesliderڈین جونز کی ہارٹ اٹیک سے موت

ڈین جونز کی ہارٹ اٹیک سے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: کرکٹ حلقوں کےلئے یہ خبر حیران کن اور مایوس کردینے والی ہے جیسا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے میدانوں میں معروف شخصیت ڈین جونز اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اورموجودہ مصبر ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ وہ رواں آئی پی ایل ٹورنمنٹ کی وجہ سے ہندوستان میں مقیم تھے۔

سابق بیٹسمین کی عمر59 برس تھی۔ اپنے دور کے بہترین بیٹسمینوں میں شمار کئے جانے والے ڈین کا پورا نام ڈین مرون جونز ہے اور وہ 24 اکتوبر1961 کو آسٹریلیا کے معروف شہر ملبورن کے علاقے کوبرگ میں پیدا ہوئے ۔ جونز کا شمار1980 اور 1990 کے عرصہ کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔اپنے دور میں شاندار کرکٹ کھیلنے تک ہی خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ سبکدوشی کے بعد وہ کرکٹ مصبر اورکوچ کی حیثیت سے کرکٹ سے وابستہ رہے۔ انہوں نے اپنے کریر میں آسٹریلیا کی 52 ٹسٹ میں نمائندگی کرنے کے ساتھ 3631 رنز بنائے ۔ اپنے کریر کے دوران انہوں نے 11 سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ جونزونڈے کے بھی اچھے بیٹسمین تھے ، انہوں نے 164 ونڈے مقابلوں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اوراس دوران انہوں نے 6063 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں اور46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جونز کے کریر میں ویسے توکئی ایک یادگار اننگز موجود ہیں لیکن انہیں ہندوستان کے شہر مدراس میں کھیلی گئی اننگز کےلئے ہمیشہ یادرکھا جائے گا ۔1986-87 سیزن کے دوران جونز نے مدراس ٹسٹ میں 210 رنز بنائے تھے لیکن انہیں ان رنز سے زیادہ ان کی اس مقابلے میں صحت کےلئے یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس اننگز کے طویل ہونے کی وجہ سے جونز کی صحت بگڑ گئی تھی ۔ اس اننگز کے دوران انہیں قے ہونے کے علاوہ چکر بھی آئی تھی ۔ شاید تھکان کی وجہ سے ان کی ایسی حالت ہوئی تھی جس پر انہیں دواخانہ بھی منتقل کیا گیا تھا ۔