- Advertisement -
- Advertisement -
حیدرآباد: چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے جائزہ اجلاس کے دوران ریاست کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔
انہوں نے عہدیداروں کو تعلیم کی ضرورت پر ایک منصوبہ تیار کرنے اور پیشہ وارانہ تعلیم کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔جوشی نے حکام سے کہا ٹیکنالوجی کے ذریعہ تمام اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔اور ابتدائی تعلیم و آنگن واڑی کے مرکزوں کے ذریعہ تعلیم کو یقینی بنائیں۔