Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگمغربی بنگال سے سیاسی تشدد پر مرکز نے رپورٹ طلب کرلی

مغربی بنگال سے سیاسی تشدد پر مرکز نے رپورٹ طلب کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مرکز نے مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے ان پر قابو پانے اور اس کی تحقیقاتکے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں رپورٹ دینے کی ہدایتدی ہے ۔

وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے گزشتہ چار برسوں میں2016 تا2019 کے درمیان انتخابات سے متعلق اورسیاسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مسلسل جاری تشدد کے واقعات گہری تشویش کا موضوع ہے ۔

وزارت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی اس سے پہلے بھیجی گئی ایک رپورٹ میں سیاسی تشدد کے بارے میں دیئے گئے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال2016 سے 2019 تک سیاسی تشدد کے واقعات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ریاست میں قانون ونظم بحال کرنے والی مشینری ناکام ہوچکی ہے اور وہ عوام میں سلامتی کے احساس پیدا کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت مغربی بنگال کی صورت حال کے سلسلے میں فکر مند ہے ۔

ریاستی حکومت کی پہلے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ ریاست میں سال2016 میں سیاسی تشدد کے509 واقعات ہوئے ، سال2018 میں بڑھ کر1035 ہوگئے اور سال2019 میں اب تک773 تشددکے واقعات ہوچکے ہیں۔بنگال میں سال2016 میں36 افراد کی موت ہوئی،2018 میں یہ تعداد96 ہوگئی اور اس سال اب تک 26 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت سیاسی تشدد کے واقعات پر قابو پانے اور ان کی تحقیقات کے لئے کئے اقدامات کے بارے میں وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجے ۔