Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگمغلوں پر تنقید کرنے پر، اسد اویسی نے یوگی ادتیہ ناتھ کو...

مغلوں پر تنقید کرنے پر، اسد اویسی نے یوگی ادتیہ ناتھ کو بنایا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز ریاست اتر پردیش میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کو ریاست میں امن و امان کو یقینی بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔

ساتھ ہی اویسی نے یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے معیشت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے مغلوں پر تنقید کرنے پر کہا کہ”مغل عہد میں ہندوستانی معیشت میں تیزی سے ترقی ہوئی،لیکن انگریزوں نے اسے مکمل طور پر ختم کر دیا“۔

واضح ہو کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ممبئی میں تین روزہ عالمی ہندو اقتصادی فورم کے پروگرام میں گرتی ہوئی معیشت کے لئے مغلوں اور انگریزوں کو ذمہ دار ٹہرایا تھا۔یوگی ادتیہ ناتھ کے اسی بیان پر اسد اویسی نے کہا ”یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہ کہ انہیں کسی بھی چیز کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔اور یہ صرف انکی خوش قسمتی ہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

اسد اویسی نے یوگی ادتیہ ناتھ پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں کے لئے کچھ بھی اچھا کرنے سے نفرت ہے۔لیکن اس سے تاریخ نہیں بدل سکتی۔اویسی نے مزید کہا کہ ”وہ قبول کرتے ہیں کہ بریٹش حکومت کے دوران معیشت مکمل طور پر تباہ ہوئی تھی،لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغل حکمرانی میں معیشت کی صورتحال اس کے بر عکس تھا۔