Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںملک بھر کے وزرائے اعلیٰ نے خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو)کی کوششوں پر...

ملک بھر کے وزرائے اعلیٰ نے خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو)کی کوششوں پر فخر کا اظہار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : ملک بھر کے وزرائے اعلیٰ نے ہفتے کے روز،وکرم لینڈر کے جھٹکے کے باوجود ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے چاند کی طرف بڑھنے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔وزرائے اعلیٰ کا یہ بیان چاند لینڈر وکرم اور آربیٹر کے مابین رابطے کے گھنٹوں بعد آیا،جب وہ ہفتے کے روز صبح کے وقت چاند کے جنوبی قطب میں اپنے طئے شدہ لینغنگ مقام سے صرف 2.1کلو میٹر کی دوری پر تھا۔

آندھرا پر دیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹویٹر کے ذریعہ کہا کہ ”آخری وقت میں ایک معمولی دھچکا کامیابی کے لئے ایک قدم ہے۔قوم اس وقت اسرو ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور مثالی کوششوں کو سراہتی ہے۔ہندوستان کو ہمارے سائنسدانوں پر فخر ہے۔

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ”وکرم کو آخری لمحہ میں ایک پریشانی کا سامنا کرنا پرا،انہوں نے اب تک جو بھی حاصل کیا ہے وہ بھی کم نہیں ہے۔چندرابابو نے کہا کہ ’]اسرو۔پورا ملک آپ کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے لینڈر کے ساتھ رابطے کے احیاء کی امید کی۔انہوں نے کہا کہ ”قوم وکرم لینڈر کے ساتھ مواصلات کی بحالی کی منتظر ہے۔ہم سب کو اسرو کی محنت پر فخر ہے۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بھی ٹویٹر پر کہا کہ ایسی کوئی ناکامی نہیں ہوئی ہے،بلکہ صرف وعارضی رکاوٹیں ہیں۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے کہا کہ ”ہمیں اپنے سائنس دانوں پر فخر ہے،انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔دل چھوتا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ٹویٹ کیا کہ ”ہم آپ کے ساتھ ہیں اسرو،ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ نے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی ہمت کی ہے،جہاں جانے کی کسی نے کوشش نہیں کی۔

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس نے کہا کہ ”انہیں ”کوششوں اور محنت“کے لئے اسرو پر فخر ہے۔انہوں نے وزیر آعظم نریندر مودی کی قیادت کی سراہنا کی۔گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود ساونت نے خلائی ٹکنالوجی میں اہم قدم اٹھانے پر اسرو کے سائنسدانوں کی سرائش کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”چندریان۔2کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیکن پوری قوم کو اسرو کے سائنسدانوں کی ٹیم پر فخر ہے۔