Monday, June 9, 2025
Homeslider ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے...

 ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے کم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ملک میں کورونا وائرس کی رفتار میں کمی اور نئے مریضوں سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ سے فعال معاملات میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد 8 لاکھ رہ گئی ہے ۔دریں اثنا 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے ۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے ۔ اس دوران88 ہزار977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ85 لاکھ 80 ہزار647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال مریض 28084 کی کمی سے اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار656 رہ گئی ہے ۔ یہ گزشتہ 73 دنوں میں ملک میں کم سے کم فعال مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوچکی ہے ۔

ہندوستان میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی شرح گھٹ کر 2.68 فیصد صحت یابی کی شرح 96.03 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے ۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال مریض 3304 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 143048 ہوگئی۔ دریں اثناریاست میں5890 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5685636 ہوگئی ہے جبکہ مزید 636 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 116026 ہوگئی ہے ۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران فعال مریض 1233 سے گھٹ کر اب مجموعی تعداد 108993 رہ گئی ہے اور13634 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2653207 ہوگئی ہے جبکہ مزید88 اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11743 ہوگئی ہے ۔