نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کے روز منافع بخش عوامی شعبے کے عہد نامے پرحکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر ملک کو بیچنے کا الزام عائد کیا۔حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے،کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ”یہ حکومت ہندوستان کو مکمل طور پر بیچنے والی ہے“۔
نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ ”وہ کہتے ہیں کہ ہم منافع بخش PSUs فروخت نہیں کر رہے ہیں،لیکن وہ صرف منافع بخش کمپنیوں کو فروخت کر رہے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے وہ بالکل مختلف ہے“۔
ایک طرف وہ قوم پرستی۔اور میک ان انڈیا کی بات کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ سارا منافع بخش PSUsبیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ان امور کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔
واضح ہو کہ حکومت نے شپینگ کارپوریشن آف انڈیا اوربھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) اور کنٹینر کارپوریشن میں 31 فیصد حصہ داری سمیت پانچ پی ایس یوز کی فروخت کو بڑھانے کے لئے بلاک بسٹر انوسٹمنٹ منصوبے کا اعلان کیا۔اس کے ایک دن بعد کانگریس رہنما کا اس پریہ تبصرہ سامنے آیا ہے۔