Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگمودی کو اسرائیل اور پاکستان کی مبارک باد

مودی کو اسرائیل اور پاکستان کی مبارک باد

- Advertisement -
- Advertisement -

ن؛ی دہلی: لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی کے بعد انہیں دنیا بھر کے اہم رہنما کی طرف سے مبارک باد پیش کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی مودی کو مبارک باد پیش کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا، میرے دوست نریندر مودی آپ کی مؤثر انتخابی کامیابی پر دلی مبارک باد! نتائج ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آپ کی قیادت کو ثابت کرتے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان گہری دوستی کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ بہت بڑھیا، میرے دوست۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، میں وزیر اعظم مودی کو بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کی انتخابی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لئے ہم ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔

نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی بہترین کارکردگی کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان نے مودی کو مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی شامل ہیں۔ پوتن نے مبارکبادی سے متعلق ٹیلی گرام بھیج کر لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا-