Monday, June 9, 2025
Homesliderموسم گرما میں برقی مانگ کو پورا کرنے محکمہ تیار

موسم گرما میں برقی مانگ کو پورا کرنے محکمہ تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ موسم گرما میں بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور محکمہ موسمیات نے تلنگانہ اور اس کے دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت میں اضافہ کی خبر دی ہے جس کے بعد ہی محکمہ برقی نے بھی اپنی موسم گرما کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ ایک جانب برقی کی بڑھتی مانگ اور موسم گرما میں بغیر کسی رکاوٹ کے برقی سربراہی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

محکمہ موسمیات  (آئی ایم ڈی) نے اگلے ایک ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی بھی پیش قیاسی کردی ہے  اور کم سے کم درجہ حرارت بھی 20  درجے ای نیچے  نہیں جائے گا ۔ چونکہ جی ایچ ایم سی حدود میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے  لہذا  شہر میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کے روز بجلی کا استعمال 49 ملین یونٹ روزانہ بڑھ گیا ، جس نے چار یا پانچ دن پہلے ریکارڈ کیے گئے 45 سے 46 ملین یونٹوں کے حساب سے اضافہ ریکارڈ  ہوا ہے ۔محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے پیش قیاسی  کی ہے کہ مارچ میں بجلی کے روزانہ استعمال میں 60 ملین یونٹ روزانہ اضافہ ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے آپریشنز ڈائریکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ کمپنی نے گرماکے عروج کے دوران 70 ملین یونٹ کی روزانہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تمام انتظامات کیے تھے۔

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی جہاں شہر حیدرآباد کا درجہ حرارت گذشتہ ہفتہ کی بہ نسبت اب زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور خاص کر قطب اللہ پور، نامپلی ،تریملگیری  اور امیر پیٹ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی موسمی امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہاہے کہ جیسا کہ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو بخار،متلی اور قے کی شکایت کے ساتھ دواخانوں سے رجوع کیا جارہا ہے ۔