Monday, April 21, 2025
Homesliderموسیٰ ندی پر مزید پلوں کی تعمیر کا منصوبہ

موسیٰ ندی پر مزید پلوں کی تعمیر کا منصوبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں موسیٰ ندی پر  پلوں کی تعمیر اور لنک روڈس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے سمیت بلدیہ کے کام میں تیزی  دیکھائی دے رہی ہے ۔دریں اثنا چیف سکریٹری  سومش کمار نے عہدیداروں کو موسی ندی کے پار مزید پُل تعمیر کرنے کی ہدایت دی  ہے  جس سے گنجان آبادی والے  علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی ہوگی اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 چیف سکریٹری سومیش کمار کی صدارت میں حیدرآباد روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ آر ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 12 ویں اجلاس میں  منصوبہ بنایا گیا کہ میونسپلٹی کے مزید کاموں کو روبہ عمل لایا جائے گا جس کےلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں ۔ چیف سکریٹری نے نامکمل لنکس پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایچ آر ڈی سی ایل نے 37 نامکمل روابط سے متعلق کام شروع کردیئے ہیں جن کی لاگت سے 313.65 کروڑ ہیں جن میں سے 23 روابط تکمیل کے قریب ہیں جبکہ یہ  کام دوسرے مرحلے کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

سومیش کمار نےنامکمل لنک روڈ منصوبوں کو مکمل کرنے پر ایچ آر ڈی سی ایل کے عہدیداروں کی بھی تعریف کی  جس نے حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کو کافی حد تک آسان کردیا ہے۔ روڈ ڈویلپمنٹ منصوبوں کی تیاری جاری ہے اور اگلے دو سالوں تک یہ مکمل ہوجائے گی۔ اروند کمار  پرنسپل سکریٹری ، ایم اے اینڈ یو ڈی اور مختلف محکموں کے دیگر سربراہان سمیت سینئر عہدیدار اس اجلاس میں موجود تھے۔