Tuesday, April 22, 2025
Homeبین الاقوامیمکہ میں بنگلہ دیشی اسٹریٹ کلینر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

مکہ میں بنگلہ دیشی اسٹریٹ کلینر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں ایک واقعہ پیش آیا۔ ایک بنگلہ دیشی شخص جو اسٹریٹ کلینر کی حیثیت سے کام کرتا تھا اورسعودی عرب میں گرینڈ مسجد کے باہر میدان میں جھاڑو لگا کر مہینہ 1,000 سودی ریال کما لیتا تھا۔

ایک دن اچانک ایک بزرگ آدمی اس کی طرف دوڑا اور اسے پر جوش انداز میں اپنے گلے سے لگا لیا،اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔اس نے روتے ہوئے اسٹریٹ کلینر کو بتایا کہ وہ در حقیقت اس کا بھائی ہے،اور اسے یہاں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ شخص انتہائی امیر تھا۔

بنگلہ دیشی اسٹریٹ کلینر اپنے اصلی بھائی کی شناخت نہیں کر سکا۔یہ کلینر ابتدا میں اپنے بھائی کوچھوڑنے کے لئے سعودی عرب میں آیا تھا۔اس بھائی نے اپنا حلیہ بدل لیا تھا اور سر منڈوا لیا تھا۔اس آدمی کے اس طرح ملنے پراس کلینر کے دوست اور ساتھی بھی حیرت زدہ تھے۔اور اس شخص کے اس کلینر کو بوسہ لینے اور گلے لگانے پر تعجب سے دیکھ رہے تھے۔

جب وہ بزرگ شخص کلینر کے دوستوں اور ساتھیوں کو اپنی کہانی سنانے لگا تو وہ تجسس میں پڑ گئے۔اس شخص نے بتایا کہ کلینر غریب آدمی نہیں تھا،اس کا تعلق ایک مالدار گھرانے سے ہے اور اس کے بڑے بھائی نے جائیداد میں حق دینے سے انکار کرنے پر اس نے گھر چھوڑ دیا تھا۔

اس شخص نے بتایا کہ کلینر کو دی جانے والی اس کے حق کی قیمت 17ملین تھی۔ویسے اس بزرگ آدمی کا من بدل گیا تھا،اس نے اپنے چھوتے بھائیوں کو سب کچھ دینے کا ارادہ کیا  تھا۔اس طرح ایک اسٹریٹ کلینر کو اس کا امیر بھائی مل گیا اوراسے اس کی جائیداد کا حق دے دیا اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔