نئی دہلی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں میں کمی آئی ہے ، جن میں سب سے زیادہ معاملوں میں مہاراشٹر اورکرناٹک میں کم آئی ہے ۔ اس دوران مہاراشٹر میں3,435 کی کمی ہوئی وہیں کرناٹک میں 1273 معاملے کم ہوئے ۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 44,848 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے اس وبا سے متاثر ہونے والے کی مجموعی تعداد 87.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد1,28,688 ہوگئی۔ اس دوران49,079 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 81.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے سرگرم معاملے4,747 کم ہوکر4,84,547 رہ گئے ۔
دہلی میں اس دوران اس وبا کے فعال واقعات کی تعداد میں487 کااضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر43116 ہوچکی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس سے ہونے والی اموات کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران تعداد اموات بڑھ کر7332 ہوگئی ہے اور اب تک 4.16 لاکھ سے زیادہ مریضوں کوانفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر17094 ہوگئی ہے اور1397 افرادکی موت ہوئی ہے جبکہ اس وبا سے2.37 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 651 کم ہوکر32185 ہوگئی ہے اوریہاں 7506 افراد موت ہوئی ہے ۔ اس ریاست میں اب تک 3.81 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال مریضوں کی تعداد میں193 کا اضافہ ہوا ہے اورجملہ تعداد5439 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 1.30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4412 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔