Sunday, June 8, 2025
Homesliderمہاراشٹرا اے ٹی ایس نے ممبئی سے ساتواں دہشت گردگرفتار کیا

مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے ممبئی سے ساتواں دہشت گردگرفتار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مہاراشٹر اینٹی ٹیرریسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ہندوستان کے مختلف حصوں سے چھ انتہا پسندوں کو گرفتار کرنے کے چار دن بعد ممبئی کے جوگیشوری نواحی علاقے سے ایک دہشت گرد ملزم کو حراست میں لیا ہے۔فہرست میں تازہ ترین مشتبہ فردجس کی شناخت ذاکر کے طورپر کی گئی ہے ، پاکستان میں قائم دہشت گردی کے ماڈیول کی مزید تحقیقات کے لیے دہلی لے جایا جائے گا جو کہ مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے بھائی گینگسٹر انیس ابراہیم کاسکر پر مشتمل ہے جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں دہلی پولیس کی ایک سنسنی خیز کارروائی میں گرفتار کیے گئے چھ دہشت گردوں میں سے کم از کم دو پاکستان میں تربیت یافتہ تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر ملک  میں دہشت گرد حملوں کی سازش کی تھی۔گرفتار شدہ  افراد کو قومی دارالحکومت کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے چہارشنبہ کے روز انھیں 14 روزہ اسپیشل سیل کی تحویل میں دے دیا۔مہاراشٹر اے ٹی ایس کے سربراہ ونیت اگروال نے واضح طور پر کہا تھا کہ دہلی پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے ماڈیول کے خاتمے کے بعد ممبئی میں کوئی ریکوری نہیں کی گئی اور نہ ہی ریاست میں اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد ملا۔

علاوہ ازیں 47 سالہ محمد علی شیخ جنہیں دہلی پولیس نے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دہلی جا رہے تھے وہ  مہاراشٹر پولیس کی نظروں میں تھے کیونکہ ان کے داؤد ابراہیم گینگ سے رابطے تھے۔ ریاستی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو ان پر شک ہونے سے ان پر نظر رکھی جارہی تھی ۔نیز کہا گیا ہے کہ ممبئی میں کوئی دھماکہ خیز مواد یا ہتھیار نہیں لائے گئے اور ریاست اور شہر دونوں بالکل محفوظ تھے۔