مہاراشٹرا :مہارشٹرا کے اورن میں آئیل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن(او این جی سی)کے ایل پی جی پلانٹ میں منگل کے روز شدید آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں جھلسنے سے او این جی سی کے5پلازمین کے بشمول 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔جن میں دو فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ دو لوگ زخمی ہیں،جن کی حالت نازک ہے۔او این جی سی نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔اور وہاں موجود دیگر افراد کو محفوظ جگہ پر لے جایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق منگل کی صبح قریب 7.20بجے پلانٹ میں دھماکے کی تیز آواز آئی اس کے بعد آگ بھڑک گئی۔
ابھی تک،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔اورن نئی ممبئی کے قریب پڑتا ہے،جہاں او این جی سی کا ایک پلانٹ ہے۔امدادی کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح ہو کہ ہفتہ کے روز بھی مہاراشٹرا میں ڈھولے کے کیمیائی فیکٹری میں دھماکہ ہواتھا۔دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر تک سنائی دی تھی۔اور اس حادثہ میں 14افراد کی موت ہوگئی تھی اور 66 زخمی ہوئے تھے۔مہاراشترا حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
او این جی سی پلانٹ میں لگی آگ کے تعلق سے پولیس فی االحال تفتیش کر رہی ہے کہ دھماکہ کیوں ہوا۔