حیدرآباد: ایک می سیوا سنٹر کے آرگنائزر سید عبد الرحمن کو کچھ دن پہلے 125ایک گاڑی کی چیکنگ کے دوران ووٹر شناختی کاڈس اپنے قبضے میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے جل پلی میونسپلٹی کے لئے انتخاب لڑ رہے سیاسی لیڈروں کو مذ کورہ کارڈ فروخت کر نا چاہتا تھا۔
شام چار بجے،کے وقت بالا پور پولیس،جو ایرا کنٹا ایکس روڈ پر گاڑی کی جانچ کر رہی تھی،نے دیکھا کہ اچانک ایک شخص آٹو سے نیچے اترا اور موقع سے فرا ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے اسے پکڑ لیا۔پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ وہ فلک نما میں ایک می سیوا سنٹر چلاتا ہے۔پولیس نے اس کے قبضے سے 125ووٹر شناختی کاردس لے لئے۔
رحمن نے بتایا کہ اس نے جل پلی میونسپلٹی کے ووٹروں کے ووٹر شناختی کارڈ غیر قانونی طور پر چھپوائے تھے۔ایس آئی رچہ کوندا پولیس کمشنر مہیش بھاگوت نے منگل کو کہا کہ ہم نے اس کے خلاف مختلف فعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔