Thursday, April 24, 2025
Homesliderمیدک کے رامائم پیٹ میں 14دنوں کا خود کا لاک ڈاون جاری

میدک کے رامائم پیٹ میں 14دنوں کا خود کا لاک ڈاون جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے رامائم پیٹ میں 14دنوں کا خود کا لاک ڈاون جاری ہے جس کو علاقہ میں کورونا کے معاملات پر قابو میں پانے کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔

ان دکانداروں نے انتباہ دیا کہ کوویڈ19کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے اس سلسلہ میں ان کا تعاون کیا جائے۔بیشتر دکاندار اورتجارتی ادارے اس لاک ڈاون کی وجہ سے بند رہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر بازار کھولا گیا تو کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس لاک ڈاون کا فیصلہ مارکٹ کے کھلی رکھنے کے نتیجہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔انہوں نے گاوں والوں اور بالخصوص نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔واضح رہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے بیشتر اضلاع جہاں کورونا کی وبا پھیل رہی ہے میں چوکسی اختیار کی گئی ہے اور تاجروں کی کئی تنظیموں نے کوروناکی روک تھام کے لئے اپنے طورپر لاک ڈاون نافذ کردیا۔اس لاک ڈاون کے نتیجہ میں دکانداروں کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔یہ دکاندار اپنے خاندانوں کے ساتھ ساتھ اپنے گاہکوں کی سلامتی کے لئے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔