Monday, June 9, 2025
Homesliderمیر کویت کی علاج کےلئے امریکہ روانگی

میر کویت کی علاج کےلئے امریکہ روانگی

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی: امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنا علاج امریکہ میں مکمل کرائیں گے۔ جمعرات کو کویت سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق کویت میں ایوان شاہی کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے کہا کہ طبی ٹیم کے مشورے پر امیر کویت اپنا علاج امریکہ میں مکمل کرائیں گے۔ معالجین نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کا مشورہ دیا ہے۔

کویت کے شاہی خاندان ، وزرا اور اعلی عہدیداروں نے امیر کویت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔میڈیا کے مطابق امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولیعہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔

کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق 91 سالہ امیر کویت کا اتوار کو کامیاب آپریشن ہوگیا تھا جس پر سعودی عرب سے شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر ملکوں کے رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔یاد رہے کہ شیخ صباح گزشتہ سال دورہ امریکہ کے موقع پر دواخانہ میں داخل ہوئے تھے اور ان کے طبی معائنے ہوئے تھے۔ اکتوبر 2019 میں وطن واپس آگئے تھے۔