میسور: میسور کی ایک مسلم خاتون تسنیم بانو میسورسٹی کا رپوریشن کے لئے مئیر منتخب ہو ئی ہیں۔میسور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو مئیر بننے کا موقع ملا ہے۔تسنیم بانو جنتا دل سیکو لر (جے ڈی ایس) کی کارپوریٹر ہیں۔اور وہ میسور شہر کے مینا بازار کی نمائندگی کرتی ہیں۔
میسور سٹی کارپوریشن میں پچھلے ایک سال سے کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کا قبضہ ہے۔موجودہ کارپوریشن کی دوسری معیاد کے لئے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدے کا ہفتہ کے روز انٹخاب عمل میں آیا۔اور تسنیم بانو مئیر منتخب ہو ئیں۔
کارپوریشن میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود بی جے پی نے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔جے ڈی ایس نے تسنیم بانو کو مئیر اور کانگریس نے شری دھر کو ڈپٹی مئیر کے عہدے کے لئے امیدوار بنایا تھا۔
کارپوریشن کے ارکان کی ووٹنگ کے بعد تسنیم بانو کے حق میں 47ووٹ پڑے،جبکہ بی جے پی کے امیدوار گپتا کو 23ووٹ حاصل ہوئے۔اس طرح تسنیم بانو میسور کی 22ویں مئیر منتخب ہو گئیں۔اپنے انتخاب کے بعد تسنیم بانو نے کہا کہ ان کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔