Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیمیکسیکو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 300سے زیادہ ہندوستانی...

میکسیکو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 300سے زیادہ ہندوستانی جلا وطن ہوگئے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: 300سے زائد ہندوستانی،جنہیں میکسیکو امیگریشن حکام نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر ملک بدر کیا،جمعہ کے روز خصوصی طور پر غیر منظم شیڈول  فلائیٹ کے ذریعہ دہلی ایر پورٹ پپہنچے۔جلا وطن 311ہندوستانیوں میں 310مرد اور ایک عورت ہئے۔یہ سب میکسیکو کی ریاستوں اواکساکا،باجا کیلیفورنیا،وراکروز،چیاپس،سونورا،میکسیکو سٹی،دورانگو اور تاباسکو میں کئی مہینوں کے دوران پکڑے گئے تھے۔

میکسین حکام کا الزام ہے کہ،یہ ہندوستانی لوگ گذشتہ کچھ مہینوں سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کے لئے میکسیکو پہنچے تھے۔عہدیداروں کے مطابق،تما م ہندوستانیوں کو ہنگامی سر ٹفکیٹ جاری کئے گئے تھے۔یہ ایک طرفہ سفری دستاویز ہے،جس کے تحت کسی ہندوستانی شہری کو ہنگامی حالت میں ہندوستان میں داخل ہونے کا موقع ملتا ہے۔

اس طرح کے کاغذات ان افراد کو جاری کئے جاتے ہین،جو یا تو اپنے سفری دستاویزات کھو چکے ہیں،یا ان کے پاس کوئی پاسپورٹ نہیں ہے۔