Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمیں ایک عام آدمی ہوں : کے ٹی آر

میں ایک عام آدمی ہوں : کے ٹی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ٹی آر ایس کے کار گذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایک عام آدمی ہیں،اور جب وہ وزیر تھے تو اپنی کار پر کبھی روشنی کا استعمال نہیں کرتے تھے۔کے ٹی آر نے ٹویٹ کے ذریعہ راکیش ورما کے سوال کا جواب دیا،جنہوں نے پنجہ گٹہ اور بنجارہ ہلز روڈس پر سفر کرنے پر کے ٹی آر کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ”جب ٹریفک عروج پر تھا تو،کے ٹی آر،ٹریفک کو روکے بغیر اور بغیر بیکن لائٹس استعمال کئے ٹریفک کے درمیان سے گذرے۔

راکیش ورما کے ا س بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وہ بالکل دوسرے عام آدمی کی طرح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ”جب میں وزیر تھا یب بھی میں نے ایسی چیزوں کا استعمال نہیں کیا تھا۔