نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ان کی جانب سے دئے گئے بیان ”بھارت دنیا کا عصمت دری کا دارالحکومت بن گیا ہے“ پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا۔اور کہا کہ ”میں ساورکر نہیں ہوں،راہل گاندھی ہوں اور میں مر جاؤں گا مگر سچ بولنے پر معافی نہیں مانگوں گا“۔اور نہ ہی کوئی کانگریسی معافی مانگے گا۔
راہل گاندھی نے کہا ”وزیر آعظم کے علاوہ کسی نے بھی اس ملک کو اتنانقصان نہیں پہنچایا ہے۔پچھلے پانچ سالوں میں نریندر مودی نے اڈانی کے ساتھ 50 معاہدے کئے۔اور ملک کے ہوائی اڈوں کو سونپ دیا۔راہل گاندھی نے مزید کہا ”یہ لوگ آپ کی کال کی شرح میں اضافہ کریں گے اور تاجروں کا قرج معاف کریں گے۔جب تک ملک کے عوام کے پاس پیسہ نہیں ہے،اس وقت تک ملی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔نریندر مودی نے آپ کی جیب سے پیسہ نکال لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”آپ نے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے نریندر مودی کا انتخاب کیا،لیکن ایسا نہیں ہوا۔آج ملک میں کسان خود کشی کر رہے ہیں،میں نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ کتنے کسانوں نے خود کشی کی ہے،لیکن ان کے رہنما جواب دیتے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم۔یہ لوگ ملک کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں۔اور ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔
راہل گاندھی یہاں لام لیلا میدان میں کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام ”بھارت بچاؤ ریلی“ خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ ”کل پارلیمنٹ میں بی جے پی کے لوگوں نے مجھ سے معافی مانگنے کو کہا۔لیکن میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں راہل ساور کر نہیں ہوں میں راہل گاندھی ہوں۔،میں سچ بتانے پر معذرت نہیں کروں گا“۔کیرالہ کے ویاناڈ سے رکن پارلیمنٹ نے، اس کے بجائے وزیر آعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
جی ایس ٹی کے بد عنوانی اور ناقص عمل در آمد کے لئے وزیر آعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا ’آپ کو یاد ہوگا کہ وہ رات 8بجے ٹی وی پر آئے تھے،اور2016 میں 500 اور 1,000 روپئے کے نوٹوں کو منسوخ کر دیا تھا،اس منسوخی نے معیشت کو اتنا سخت مقابلہ دیا کہ وہ پھر سے بحال نہیں ہو سکی“۔راہل گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت نے صنعت کاروں کے 1.45 لاکھ کروڑ روپئے کے قرضے معاف کر دئے ہیں۔
کانگریس کے رہنما نے بی جے پی قائد کو ملک دشمن کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’]ملک کے تمام دشمن ہندوستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،اور مودی نے یہی کیا ہے“۔انہوں نے کہا ”ہمارے دشمن ہماری معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،لیکن ہمارے وزیر آعظم یہ کر سکتے ہیں“۔کانگریس قائد نے الزام لگایا کہ ”اقتدار کیلئے مودی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف راہل گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی لیڈروں نے ان پر تنقید کی ہے۔رکن راجیہ سبھا،جی وی ایل نرسمہاراؤ نے کہا ”راہل ساورکر نہیں ہیں،انہیں اپنا نام بدل کر راہل جناح رکھنا چاہئے،اور ان کی پوری فیملی نہرو گاندھی کے بجائے،جناح کی وراثت کا دعویٰ کر نا چاہئے۔بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے کہا کہ ”اگر راہل گاندھی سو جنم لیں تو بھی وہ راہل ساورکر نہیں ہو سکتے۔