الور۔ راجستھان پولس نے 8 نوجوانوں کے خلاف ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور5000 روپے کی رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے بلیک میل کر کے اس سے 50 ہزار روپئے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ 16 سالہ متاثرہ نوجوان لڑکی کشن گڑھ باس تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے نابالغ کو بلیک میل کرنا شروع ک دیا جب انہوں نے اس کی خانگی تصاویر حاصل کیں اور دھمکی دی کہ اگر وہ 31 دسمبر تک 50,000 روپے ادا نہیں کرتی ہے تو وہ ویڈیو کو عام کر دیں گے ۔ 2021 کو ساحل کے نام سے مرکزی ملزم نے نابالغ کو فون کیا اور اسے بتایا کہ اس کے پاس اس کی کچھ نجی تصویریں ہیں اور اگر وہ نہیں آتی تو وہ اسے عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ جب متاثرہ لڑکی موقع پر پہنچی تو آٹھ افراد نے اسے زبردستی برہنہ کیا، اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس حرکت کو فلمایا۔
بعد ازاں ملزم نے نابالغ سے پیسے بٹورنے شروع کیے اور اس کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی بھی کی۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان نے 20 لاکھ روپے بٹورے۔ اس سال اپریل اور جون کے درمیان نابالغ سے 50,000 کا مطالبہ کیا ۔ تاہم لڑکی کی جانب سے مزید رقم ادا نہ کرنے پر ملزم نے ویڈیو مقامی سوشل میڈیا گروپس پر شیئر کی۔ اس واقعہ کے بعد نابالغ لڑکی کے بھائی نے شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند اور پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔