Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگنربھیا کے قصورواروں کو3 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

نربھیا کے قصورواروں کو3 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی -نربھیا عصمت ریزی اور قتل ، جس نے ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ کیا تھا اور جس کی وجہ سے عالمی میڈیا نے اس جانب اپنی خاص توجہ مبذول کرتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین کی حفاظت کے ضمن میں کئی ایک خبروں اور مضامین کو نمایاں کیا تھا اب اس کا اختتامی منظر تحریر کردیا گیا کیونکہ نربھیا عمت ریزی اور قتل کے مجرمین کو پھانسی دینے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 دہلی کے پٹیالہ ہاوس کورٹ سے جاری تازہ ڈیتھ وارنٹ کے مطابق اب چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ 3 مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ خبروں کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گویل کو ڈیتھ وارنٹ سے متعلق سرکاری حکم نامہ سونپا جا چکا ہے۔

نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جو کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عدالتی پیچیدگیوں کے سبب کافی مایوس نظر آ رہی تھیں۔ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے کہا کہ اس فیصلہ سے میں بہت خوش ہوں۔ اب بس وہ جاری کی گئی تاریخ 3 مارچ کو پھانسی پر لٹک جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں سات سال سے جدوجہدکر رہی ہوں اور امید ہے کہ اب 3 مارچ کو نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا مل جائے گی۔

نربھیا کی جانب سے مقدمہ لڑ رہی وکیل سیماکشواہا نے کہا کہ نربھیا کے ساتھ ملک کی دیگر بیٹیاں جو انصاف کے انتظار میں ہیں، ان کو بھی ملک کے عدالتی نظام پر امید جگے گی۔ ان کو بھی انصاف مل سکتا ہے اگر نربھیا کو انصاف مل سکتا ہے۔ نربھیا کے والد نے اس موقع پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں۔ قصوراروں کو اب جلد سزا ملنی چاہیے۔

 نربھیا کے قصورواروں میں سے ایک ونے شرما اس وقت بھوک ہڑتال پر بیٹھ گیا ہے۔ عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضابطوں کے مطابق سبھی قصورواروں کی دیکھ بھال کی جائے۔ وقت وقت پر سبھی قصورواروں کی طبی جانچ کروائے جانے کی خبریں آتی رہی ہیں۔