پیلی بھیت:نر سری میں پڑھنے والا ایک پانچ سا ل کا لڑ کا اپنے دوستوں کے ساتھ چھپنے کا کھیل کھیلتے ہوئے ایک آئسکریم کی ٹرالی کے اندر چھپ گیا،اور دم گھٹنے سے اس کی موت ہو گئی۔
بظاہر اس کے چھپ جانے کے بعدآئیس چیمبر کا ڈھکن باہر سے بند ہو گیا اور لڑکے کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ پیر کو دیر رات کلی نگر شہر میں پیش آیا۔مادھو ٹاندا پولس کے مطابق،جب لڑ کا اتھاروا گپتا،کافی دیر تک نہیں ملا تو اس کے کنبہ کے افراد نے اس علاقے میں اس کی تلاش شروع کر دی۔اس کے ایک رشتہ دار نے اتفاق سے اس آئسکریم ٹرالی کے آئیس چیمبر کا ڈھکن کھولا،جو ان کے گھر کے باہر کھرا تھا۔اور اس میں لڑکے کی لا ش ملی۔
اس لڑکے کے والد اجئے گپتا،جو ویاپار منڈل کمیٹی کے صدر ہیں، نے کہا کہ ان کے بیٹے کو اتوار کے روز معمولی چوٹ لگی،اس وجہ سے اسے اسکول نہیں بھجا تھا۔اس سلسلہ میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے اور نہ پوسٹ مارٹم کرایا گیاہے۔