جئے پور:راجستھان پولس نے وزیر آعظم نریندر مودی کو مارنے کے لئے ’’سپاری‘‘ کا مطالبہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔بجاج نگر پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رام کر پال یادو کے مطابق ،ملزم نے 26مارچ کی رات کو اپنے فیس بک وال پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’کیا کوئی ہے جو مجھے مودی کو مارنے کی سپاری دے سکے، میرے پاس فل پروف پلان ہے‘‘۔
ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح اطلا ع ملنے کے بعد پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی نوین یادو کے طور پر پہچان ہوئی ہے،جو پچھلے دس سال سے جئے پور میں رہ رہا ہے۔
پوچھ تاچھ کے دوران ،ملزم نے پولس کو بتایا کہ وہ اپنے فیس بک وال پرسیاست دانوں کے خلاف سالوں سے پوسٹ کر رہا تھا۔پولس اہلکار کے مطابق اس ملزم نے کہا کہ وہ وزیر آعظم نریند مودی کے خلاف پوسٹ کرنے کے لئے اب افسوس کر رہا تھا ۔اور اس نے فرضی فیس بک اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ کیا تھا۔
اطلاع کے مطابق ملزم گرائجویٹ ہے ،اور اسکے والد CRPFکے ریٹائیر ہیں۔ملزم یادو ایک کتابوں کی دکان میں کام کرتا ہے۔اس کے گھر والوں کو اس کی گرفتاری کی خبر دیدی گئی ہے۔اور پولس کین جانب سے مزید جانچ جاری ہے۔