Monday, June 9, 2025
Homesliderنشانہ باز نمن نے خود کو ہی گولی مار لی ،خود کشی...

نشانہ باز نمن نے خود کو ہی گولی مار لی ،خود کشی پر راز کے پردے

- Advertisement -
- Advertisement -

موہالی ۔قومی سطح کا شوٹر نمن ویر سنگھ برار صبح موہالی میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق  برار نے شہر کے سیکٹر 71 میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔ برار کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ یہ قدم کیوں اٹھا یا ہے ۔ پوسٹ مارٹم سول ہسپتال فیز VI میں کیا گیا۔ برار کی بڑی بہن ڈاکٹر پربشکمن برار بھی ٹریپ شوٹر ہیں جبکہ ان کے والد ایک تاجر اور والدہ ہرپریت برار ایک گھریلو خاتون ہیں۔ یہ خاندان 2009 میں پنجاب کے فرید کوٹ سے موہالی منتقل  ہوا تھا۔ برار  جو پہلے پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم تھے ، انہوں نے 2015 میں جنوبی کوریا کے گوانگجو میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ڈبل ٹریپ ٹیم ایونٹ میں انکور متل اور اصغر حسین خان کے ساتھ برونز میڈل  جیتا تھا۔

 اسی سال  اس نے آل انڈیا یونیورسٹی شوٹنگ چمپئن شپ میں برونز میڈل جیتا تھا اور اگلے سال  پولر میں منعقدہ ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی شوٹنگ چمپئن شپ میں برار ایک بار پھربرونز میڈل جیتنے والی ہندوستانی  ٹیم کا حصہ تھا۔ برار نے گریجویشن ڈی اے وی کالج چندی گڑھ سے کیا۔ بعد میں  اس نے پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں تین سالہ پوسٹ گریجویٹ لاء کورس میں داخلہ لیا۔

 موہالی شوٹر نے پٹیالہ میں موتی باغ شوٹنگ رینج میں پریکٹس کی۔ اس سال کے شروع میں  برار نے مارچ میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف دہلی ورلڈ کپ میں ٹریپ ایونٹ میں کم سے کم قابلیت اسکور زمرے  میں حصہ لیا تھا  جہاں وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ ڈی اے وی کالج  چندی گڑھ کے شوٹنگ کوچ امیندر مان نے برار کی موت کو شوٹنگ برادری کے لیے نقصان قرار دیا۔ نمن ویر کی موت کے بارے میں جان کر حیرت ہوئی۔ مان نے  مزید کہا کہ وہ ایک روشن شوٹر تھا اور میں انڈین یونیورسٹیز کی ٹیم کے ساتھ پولینڈ میں 2016 میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت   کی تھی ، جہاں اس نے ٹیم کوبرونز میڈل جیتا تھا۔ وہ ایک پرجوش شوٹر تھا اور ہمیشہ کھیل کے لیے اپنا جذبہ ظاہر کرتا تھا۔ ان کی موت کے بارے میں سننا بدقسمتی ہے ۔