Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںنظام آباد میں لو ک سبھا انتخابات ملتوی ہونے کا امکان

نظام آباد میں لو ک سبھا انتخابات ملتوی ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

نظام آباد :ریاست تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا میں 200سے زائد کسانوں نے ریاستی و مرکزی حکومتوں کی کسانوں کے حقوق دلانے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پر چہ نامزدگی داخل کیا۔حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا دوسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔

اتنی کثیر تعداد میں نامزدگی داخل کرنے کی وجہ سے امکان ہے کہ اس حلقہ میں انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک EVMبیالٹ باکس میں 16اُمیدواروں کے نام آسکتے ہیں اور ایک ساتھ چار بیلیٹنگ مشین جو ڑے جا سکتے ہیں لہذا 64امیدواروں کے نام اس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر کیا قدم اٹھاتی ہے۔

پیر کے روز نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ،درجنوں کسانوں نے آزاد اُمیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔

نظام آباد اور جگتیال ضلعوں کے مختلف جگہوں سے کسان نامزدگی داخل کر نے نظام آباد پہونچے۔پولس کی جانب سے اضافی پولس کو تعینات کیا گیا ۔اور ضلع کلکٹر کے دفتر کے آس پاس سیکوریٹی سخت کردی گئی۔

خبر کے مطابق کچھ دن پہلے ایک کسان لیڈر پی راجہ ریڈی نے کہا تھا کہ 1000کسان نظام آباد حلقہ سے احتجاجی طور پر میدان میں اُتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پانچ ہزار فی کنٹل کے بجائے 15000ہزار رو پئے فی کنٹل دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔اور کافی عرصہ سے نظام آباد میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پچھلے ہفتہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سر کار اُن کے مدوں پر غور کرے گی۔اور ان کے مسائل حل کرے گی۔

اس سے قبل کے کویتا نے بھی کہا تھا کہ ٹی آر ایس نے پارلیمنٹ میں راشٹریہ ہلدی بورڈ قائم کرنے کی مانگ کی ہے۔کویتا نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی جے پی کے لیڈرکسانوں کو نامزدگی داخل کرنے کے لئے اُکسا رہے ہیں۔کے کویتا نے یہ بھی کہا کہ0 100کسانوں کو ورانسی اور امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے نامزدگی داخل کرنا چاہئے ،جہاں سے وزیر آعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی انتخا بات لڑ رہے ہیں۔