Monday, June 9, 2025
Homesliderنوئیڈا  کے جڑواں ٹاورزکو صرف 9 سکنڈز میں مہندم کیا جائے گا...

نوئیڈا  کے جڑواں ٹاورزکو صرف 9 سکنڈز میں مہندم کیا جائے گا لیکن ملبہ 3 ماہ میں صاف ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نوئیڈا میں سوپر ٹیک ٹوئن ٹاورز کو مہندم  ہونے میں صرف 9 سیکنڈ کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ انہدام کی وجہ سے جمع ہونے والے ملبے کو ہٹانے میں کم از کم تین مہینے لگ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اگست کے اپنے فیصلے میں ٹاورز کو مہندم کا حکم دیا تھا۔ ٹاورز کو مہندم کرنے کا ٹھیکہ ایڈی فیس  انجینیرینگ کو دیا گیا تھا اور اب 22 مئی 2022 کومہندم کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

میڈیا سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے ایڈی فیس  کے پارٹنر اتکرش مہتا نے کہا کہ جڑواں ٹاورز کے ملبے کو صاف کرنے میں تین مہینے لگ سکتے ہیں۔ عارضی طور پر تقریباً 3000 تا 4000  کلو دھماکہ خیز مواد  عمارت کو مہندم  کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مہتا نے مزید کہا کہ وہ ایک شاک ٹیوب ڈیٹونیٹر استعمال کریں گے جو ایک چھوٹے قطر کی کھوکھلی پلاسٹک کی نلکی کی شکل میں ایک غیر برقی دھماکہ خیز فیوز ہے۔ ایک جھٹکے کی لہر کے ذریعہ ایک دھماکہ خیز مواد کو ابتدائی سگنل بھیجنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت کو منہدم ہونے میں صرف 9سیکنڈ لگیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح بتا سکتے ہیں کہ انہدام میں کتنا وقت لگے گا، مہتا نے کہااس بات کا امکان ہے کہ اسے 9 سیکنڈ میں مسمار کر دیا جائے گا۔ میرے 40 سال کے عملی تجربے میں ہم نے کئی عمارتیں  منہدام کی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس اونچائی کی کارروائی  میں 9 سیکنڈ سے زیادہ وقت  نہیں لگنا چاہیے۔

 دو ٹاورز میں سے اپکس لمبا ایک 103 میٹر اورکی این ، چھوٹا 97 میٹر ہے۔ مہتا نے کہا کہ اپنی آخری تفویض میں انہوں نے 108 میٹر کی عمارت کو منہدم کیا تھا اور اسے زمین پر گرانے میں صرف 8.2 سیکنڈ لگے تھے۔ انہدام سے پہلےکمپنی  اس مہینے کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈھانچے پر ہی ایک تجرباتی  دھماکے کی تیاری کر رہی ہے۔ مہتا نے کہا یہ خالصتاً دھماکہ خیز مواد کی مقدار کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائشی دھماکہ بیسمنٹ  بی ون اور 14ویں منزل کے صرف ایک کالم (ستون )  پر کیا جائے گا۔ اس مخصوص منزل پر 40 کالم ہیں ۔