Monday, June 9, 2025
Homesliderنورٹجے کے نام آئی پی ایل کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ

نورٹجے کے نام آئی پی ایل کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: دہلی کیپٹلز کے جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینریچ نورٹجے نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔26 سالہ نورٹجے نے راجستھان رائلز کے خلاف 156.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈالی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے تیزترین گیند بن گئی۔ نورٹجے نے اس میچ میں33 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دہلی نے یہ میچ 13 رنز سے جیتا جس میں وہ مین آف دی میچ رہے ۔

نورٹجے نے اس کامیابی کے بارے میں کہا کہ انہیں اس وقت اس سنگ میل کے بارے میں معلوم نہیں تھا اور وہ میچ کے بعد ہی جان پائے کہ انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند ڈالی ہے حالانکہ جوس بٹلر نے اس تیز ترین گیند پر فائن لیگ کی سمت چار رنز مارے تاہم نورٹجے نے اگلی ہی گیند پر بٹلرکو22 کے انفرادی اسکور پر بولڈکیا۔نورٹجے نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں نے 156 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کی ہے ۔ یہ سن کر خوشی ہوئی۔ میں تیز بولنگ کرتے ہوئے اسٹمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہمارے پاس اچھے کوچ ہیں اور کیگیسو ربادا اور دیگر فاسٹ بولروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔

نورٹجے نے اس میچ میں پہلے 155.21 اور154.74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی بولنگ کی تھی۔ نورٹجے نے اس معاملے میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ آئی پی ایل کے اس ٹورنمنٹ سے پہلے سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہی ڈیل اسٹین کے نام تھا۔ اسٹین نے2012 میں دکن چارجرز کے لئے کھیلتے ہوئے 154.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی ۔سیزن شروع ہونے سے پہلے دہلی کیپٹلز نے نورٹجے کو انگلینڈ کے آل راؤنڈرکرس ووکس کی جگہ شامل کیا تھا ۔ نورٹجے نے آئی پی ایل 2020 میں اب تک آٹھ میچوں میں10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔آئی پی ایل کی تاریخ کی اب تک کی 5 تیز ترین گیندیں کا ریکارڈ میں ابتدائی تین مقامات پر نورٹجے ہی ہیں۔اینرچ نورٹجے ۔ 156.2 کلومیٹر فی گھنٹہ،اینرچ نورٹجے – 155.2 کلومیٹر فی گھنٹہ،اینرچ نورٹجے ۔ 154.7 کلومیٹر فی گھنٹہ،ڈیل اسٹین ۔154.4 کلومیٹر فی گھنٹہ،کیگیسو ربادا – 154.2 کلومیٹر فی گھنٹہ۔