Monday, June 9, 2025
Homesliderنوواک جوکووچ ماسٹرس میں ریکارڈ ساز کامیابی

نوواک جوکووچ ماسٹرس میں ریکارڈ ساز کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

روم: عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے آٹھ ویں سیڈ ارجنٹینا کے ڈئیگو شوارٹز مین کو شکست دیکر اٹالین اوپن کا خطاب جیت لیا ہے جوکووچ کا یہ36 واں ماسٹرز1000 خطاب ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسپین کے رافیل نڈال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔رواں ماہ کے میگا ایونٹ یو ایس اوپن سے نااہل ہونے کے بعد اپنا پہلا ٹورنمنٹ کھیلنے والے سربیائی کھلاڑی نے مینز سنگلز فائنل میں ڈیئگو شوارٹزمین کو شکست دے کر ریکارڈ 36 واں ماسٹرزخطاب اپنے نام کرلیا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ٹینس ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں 33 سالہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عمدہ روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن حریف شوارٹز مین کو راست سٹوں میں7-5 اور6-3 سے شکست دیکر نہ ٹورنمنٹ جیت لیا ۔جوکووچ اس سے قبل اس ریکارڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے ہم پلہ تھے دونوں کھلاڑیوں نے ماسٹرس خطابفی کس 35 مرتبہ جیتا تھا تاہم اٹالین اوپن ٹینس جیت کر جوکووچ نے رافیل نڈال کا 35 ماسٹرز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے-
اب ماسٹرز خطابات میں سربیا کے جوکووچ36 اعزازات کے ساتھ پہلے رافیل نڈال35 ماسٹرز خطابات کے ساتھ دوسرے ، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر28 ماسٹرز خطابات کے ساتھ تیسرے ،

امریکہ کے آندرے آگاسی17 خطابات کے ساتھ چوتھے جبکہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے 14 ماسٹرز خطابات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔یہ جوکووچ کے ٹینس کیریئر کا81 واں خطاب بھی ہے ۔ رواں سال کا تیسرا گرانڈ سلام فرنچ اوپن 27 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے خطاب کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گے ۔ جوکووچ نے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن کے لیے حریفوں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔