Wednesday, April 23, 2025
Homesliderنٹراجن کے نام ایک ہی دورے میں تینوں طرز کی کرکٹ کے...

نٹراجن کے نام ایک ہی دورے میں تینوں طرز کی کرکٹ کے آغاز کا ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

برسبین :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تھنگارسو نٹراجن جن کی آسٹریلیا میں آمد بحیثیت نیٹ بولر کی ہوئی تھی لیکن انہوں نے آج یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میں بھی بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرلیا جس کے ساتھ ہی ان کے نام ایک انوکھا ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ 29 سالہ ٹاملناڈو کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن ایک ہی دورہ پر تینوں طرز کی کرکٹ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے ہیں۔ 29 سالہ فاسٹ بولر کو چوتھے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں اس لئے شامل کیا گیا کیونکہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا زخمی ہوکر قطعی 11 کھلاڑیوں کیلئے دستیاب نہیں تھے جس کے بعد نٹراجن کو ایک ہی دورہ پر ونڈے، ٹوئنٹی 20 اور ٹسٹ میں کریئر کا آغاز کرنے کا موقع ملا ہے۔

نٹراجن نے 2 ڈسمبر کو کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ہندوستان نے 13 رنز کی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس مقابلہ میں نٹراجن نے 10 اوورس میں 70 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی جس میں مہمان ٹیم نے 2-1 کی کامیابی حاصل کی۔ تین مقابلوں کی سیریز میں نٹراجن نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی نے اس موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نٹراجن آپ کا ٹسٹ کرکٹ میں خیرمقدم ہے اور ایک ہی دورہ پر تینوں طرز کی کرکٹ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرنے والے آپ پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر جمعہ کے روزآسٹریلیا کے خلاف برسبین میں چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ میں اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغاز کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان کے بالترتیب 300 ویںاور 301 ویں ٹسٹ کھلاڑی بن گئے ۔

نٹراجن کے لئے ، آسٹریلیا کا یہ دورہ ہر لحاظ سے بہترین ثابت ہوا۔ دورہ آسٹریلیا سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی پی ایل میں نٹراجن نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا تھا۔ ان کی بہترین بولنگ کی وجہ سے ہی انہیں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔