Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںنکاح کے ایک گھنٹہ بعد ہی دولہے نے دلہن کو دے دیا...

نکاح کے ایک گھنٹہ بعد ہی دولہے نے دلہن کو دے دیا طلاق

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ : ایک چونکانے والے واقعہ میں،ایک دولہا نے ”نکاح“ کے ایک گھنٹہ بعد ہی نئی نویلی دلہن کو فوری طور پر طلاق دے دیا۔یہ واقعہ راجستھان کے ہر ی پروت کے علاقہ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق دولہا،27سالہ ندیم عرف پپن،جو ضلع ڈھول پور،راجستھان کا رہنے والا ہے۔اس نے جمعرات کے روز ہری پروت کی 26سالہ لڑکی روبی سے شادی کی۔جب دلہن کا کنبہ جہیز میں مانگی گئی کار دینے میں ناکام رہا،تو ندیم نے روبی کو نکاح ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ہی فوری طور پر طلا ق دے دیا۔

مذکورہ واقعہ سے متعلق تفصیلات بتا تے ہوئے روبی کے بھائی عامر نے بتایا کہ ”جب دلہن کے اہل خانہ نے جب اس حرکت پر بات کرنی چاہی تو دلہے کے کنبہ نے ان کی توہین کی اور ان پر پتھراؤ کیا۔

دلہن کی والدہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر،پولیس نے تین طلاق قانون اور جہیز ایکٹ اور آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔