Wednesday, April 23, 2025
Homesliderنہرو زولوجیکل پارک عوام کواپنی جانب راغب کرنے میں کامیابی کی سمت

نہرو زولوجیکل پارک عوام کواپنی جانب راغب کرنے میں کامیابی کی سمت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کا مشہور نہرو زولوجیکل پارک نے ایک بار پھرعوام کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ لوگ اس اس لمحہ کا انتظار کر رہے تھے۔ اگرچہ کہ فی الحال اتنے لوگ زو کا رخ نہیں کررہے ہیں جتنے پہلے تفریح کےلئے یہاں آتے  تھے  لیکن پھر بھی ہفتے کے آخر میں روزانہ کم از کم 1000 تا اور 2000 کے قریب لوگ زو کا رخ کررہے ہیں۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے نہرو زولوجیکل پارک کے کیوریٹر این کیشیتا نے کہاہے ہمیں آنے والے دنوں میں مسلسل اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان لوگوں میں سے تقریبا چوتھا حصہ ہے جو کوویڈ وبائی بیماری سے پہلے روزانہ آتے تھے۔ چڑیا گھر عوام کے لئے کھلا ہوا ہے لیکن اس کے احاطے کے اندر بند علاقے جن میں رینگنے والے جاندار ، ایکویریم اور قدرتی تاریخ کا  میوزیم شامل ہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر نہیں کھولا گیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام یہ بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں کہ ان کے پاس رضاکاروں کی موجودگی ہے کہ وہ کسی بھی گروہ کو عوامی اجتماع کی شکل میں جمع ہونے نہیں دیتے بلکہ انہیں مسلسل حرکت میں رکھتے ہیں۔ شہر میں حال ہی میں موسلا دھار بارش نے چڑیا گھر میں آنے والے افراد کی تعداد کو بھی متاثر کیا ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سفاری کے علاقے میں پانی کی کمی ہے۔ ہم نے اسے بہرحال صفائی کے لئے بند کردیا تھا۔لیکن نالوں کے ذریعہ  پانی زمین میں داخل ہوگیا ہے اور تھوڑا سی پریشانی کا باعث ہے۔ اس کے علاوہ ، سب کچھ ٹھیک ہے

حال ہی میں زولوجیکل پارک نے شہریوں کو جانور پالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کتیجا نے مزید کہا ہمیں شاندار ردعمل ملا ہے۔ در حقیقت ہمارے 27 جانوروں میں سے 15 جانوروں کو پہلے ہی عوام نے اپنایا ہے جو ان کی دیکھ بھال کے اخراجات برداشت کرتے ہیں ۔