Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوائی ایس آر کی 10ویں برسی،پارٹی رہنماؤں اور کنبہ کے افراد نے...

وائی ایس آر کی 10ویں برسی،پارٹی رہنماؤں اور کنبہ کے افراد نے پیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی : سابق وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش آنجہانی وائی ایس راجشیکھر ریڈی کی 10ویں برسی کے موقع پر،پیر کے روز پارٹی کے رہنماؤں اور ان کے کنبہ کے افراد نے انہیں خراج پیش کیا۔وزیر اعلیٰ و وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کڑپہ ضلع کے ایدو پلا پایامیں اپنے والد کی قبر پر پھول پیش کر کے خراج وعقیدت پیش کیا۔ان کی والدہ وائی ایس وجئے لکشمی،بہن وائی ایس شرمیلا اور کنبہ کے دیگر افراد بھی شریک تھے۔

وائی ایس آر 2009کو ضلع کرنول میں چار دیگر افراد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں ہلاک ہوئے تھے۔حالیہ انتخابات میں جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی کے اقتدار میں آنے کے بعد وائی ایس راجشیکھر ریڈی کی یہ پہلی برسی منائی گئی۔

اس موقع پر جگن ریڈی نے ٹویٹ کیا کہ ”ان کے والد نے اپنے انتظامیہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اسکیموں کے ذریعہ قوم کو نیا راستہ دکھایا۔اگرچہ ان کے والد جسمانی طور پر موجود نہیں ہیں،لیکن وہ ہمیشہ اپنی اسکیموں کی وجہ سے زندہ رہیں گے۔اور ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔

ریاستی وزراء،ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی اور وائی ایس آر سی پی رہنماؤں نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرکے وائی ایس آر کو خراج پیش کیا۔اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔ساتھ ہی پارٹی رہنماؤں نے ان کی دسویں برسی کے موقع پر مختلف اسپتالوں میں غریبوں کے لئے فوڈ کیمپ،خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا اور مریضوں میں پھل تقسیم کئے۔