Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگوائی فائی کا نیا ورژن 6 متعارف ، ڈاؤن لوڈ کی رفتار...

وائی فائی کا نیا ورژن 6 متعارف ، ڈاؤن لوڈ کی رفتار جی پی ایس  میں ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹیکساس ۔ اگر آپ وائی فائی کو ہر آن استعمال کرتے ہیں اور اس کی رفتار میں مزید اضافہ کے خواہاں ہیں تو آپ کےلئے خوش خبری ہے کہ وائی فائی کا نیا ورژن باضابطہ طور پر متعارف کردیا گیا ہے۔وائی فائی الائنس  نے اعلان کیا کہ وہ کمپنیوں کو وائی فائی 6 سرٹیفکیشن دینے کا آغاز کررہی ہے، یعنی اب یہ گروپ وائی فائی 6 ڈیوائسز (آلات )کے لیے معیار طے کرے گا۔کمپنی کی جانب سے جیسے ہی وائی فائی 6 کے متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا تو صارفین کے ذہنوں میں یہ سوالات پیدا ہورہے ہیں کہ نئے ورژن میں کیا نیا ہے ؟اور وائی فائی 6 میں ایسا کیا نیا پن ہے جو اسے موجودہ وائی فائی 5 سے ممتاز بناتا ہے؟

وائی فائی 6 اسی وائی فائی کا نیا ورژن ہے جو آپ برسوں سے استعمال کررہے ہیں لیکن  یہ زیادہ تیز اور زیادہ افادیت والا ورژن ہے، جیسے موبائل انٹرنیٹ جو 3 جی سے 4 جی پر گیا اور اب 5 جی کا عہد شروع ہورہا ہے، وائی فائی ٹیکنالوجی میں گزرے برسوں کے دوران بتدریج بہتری آئی ہے۔چونکہ آج کل فورجی کےذریعہ ویڈیوز اور  فلمیں اسٹریم کی جاتی ہیں بلکہ پوری پوری ویڈیو گیمز بھی انٹرنیٹ پر چلتی ہیں تو وائی فائی میں بہتری کوئی حیرانی کی بات نہیں۔اہم بات یہ ہے کہ وائی فائی 6 صارفین کو انٹرنیٹ کی بہت ہی تیز رفتار فراہم کرے گا اور سی نیٹ نامی ویب سائٹ کی آزمائش کے مطابق یہ نیا ورژن امریکہ میں اوسط ڈاؤن  لوڈ رفتار سے ایک ہزار فیصد تیز ہے۔یعنی ایچ ڈی فلمیں بھی چند سیکنڈوں یا منٹ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکیں گی جبکہ زیادہ ہجوم والی جگہوں یعنی ایسے مقامات جہاں ایک نیٹ ورک سے متعدد ڈیوائسز مربوط ہوتی ہیں اس پر بھی وائی فائی 6 زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

اب یہاں یہ بھی اہم ہے کہ وائی فائی کا نیا ورژن موجودہ نیٹ ورک آلات (روٹر،موبائیل فونس اور لیپ ٹاپ  وغیرہ ) پر قابل استعمال ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے فی الحال ایسا ممکن نہیں کیونکہ ابھی وائی فائی 6 ابتدائی مراحل میں ہے اور ڈیوائسز میں اس کے لیے طے کردہ اسٹینڈرڈ (معیار )کا خیال رکھنا ہوگا۔ویسے کمپنیاں اس پر کام کررہی ہیں جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 10، گلیکسی نوٹ 10 اور آئی فون 11 میں وائی فائی 6 معیار سے ہم آہنگی  موجود ہے۔

وائی فائی 6 میں ڈاؤن  لوڈ اسپیڈ 1000 ایم بی پی ایس سے زیادہ تیز ہوگی لیکن  اس وقت بیشتر ہوم نیٹ ورکس اتنی رفتار سے ہم آہنگ ہی نہیں  ہیں، یعنی اگر وائی فائی6 والے آلات خرید لیتے ہیں لیکن  گھرکا انٹرنیٹ پیکج محض 200 ایم بی پی ایس پر کام کرتا ہو، تو یہ کچھ ایسا ہی ہوگا جیسے فائیو جی فون کو 4 جی نیٹ ورک پر استعمال کیا جائے گا، یعنی کام کرے گا اور مایوسی بھی نہیں ہوگی، لیکن یہ ماضی کے تجربے سے کچھ زیادہ مختلف بھی نہیں ہوگا۔درحقیقت وائی فائی 6 کے مکمل پھیلاؤ میں ابھی کچھ عرصہ لگے گا کیونکہ اس کے لیے انفراسٹرکچر درکار ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں وائی فائی 6 ہے گھروں اور دفاتر میں استعمال ہوگا ۔