Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوجئے واڑہ کے گاؤ شالہ میں سو سے زائد گائیں ہلاک...

وجئے واڑہ کے گاؤ شالہ میں سو سے زائد گائیں ہلاک ہو گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

وجئے واڑہ  : آندھرا پر دیش کے شہر وجئے واڑا کے نواحی علاقہ میں واقع موضع کتورو تاڈے پلی کے ایک گاؤ شالہ میں سو سے زائد گائیں ہلاک ہو گئیں۔اور 10کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے چلائے جانے والے گاؤ شالہ میں جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ان گائیوں کوچارہ کھلایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ گھنٹے بھر میں ہی  98گائیوں کی موت ہوگئی،باقی کی گائیں اپنی زندگی کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں۔ویٹر نری ڈاکٹرس بیمار گائیوں کا علاج کر رہے ہیں۔

گاؤ شالہ کمیٹی کے رکن ساہو نے بتایا کہ گائیوں کو چارہ کھلانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی وہ بے جان ہو کر گرنے لگیں۔متعلقہ عہدیداروں کو موت کی وجہ کے طور پر ”فوڈ پوئزننگ“ کا شبہ ہے۔

اطلاع کے مطابق گؤ شالہ کے منتظمین کے مطابق گؤ شالہ میں 1,428گائیں ہیں،ان میں سے بیشتر گائیں وہ ہین جو عہدیداروں کی جانب سے انہیں مسالخ کو منتقل کئے جانے کے دوران ضبط کئے جانے کے بعد یہاں لائی گئیں۔

پولیس نے گائیوں کی مشتبہ موت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اسی دوران محکمہ افزائش مویشیاں کے عہدیداروں نے بھی گاؤ شالہ کا معائنہ کیا۔ان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گاؤشالہ میں گنجائش سے زیادہ گائیوں کو رکھا گیا تھا۔