Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوزیر آعظم نریندر مودی نے کیا کانگریس پر کیا شدید طنز

وزیر آعظم نریندر مودی نے کیا کانگریس پر کیا شدید طنز

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی نے میرٹھ میں منعقدہ ریلی میں کانگریس پر جم کر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو 70سال میں غریبوں کے کھاتے تک نہیں کھلوا پائے،وہ کھاتے میں پیسے کہاں سے ڈالیں گے۔مودی نے کہا کہ جو لوگ اس چوکیدار کو چیلینج کرتے تھے،وہ اب رو رہے ہیں کہ مودی نے پاکستان کو گھر میں گھس کر کیوں مارا۔مخالفین میں پاکستان میں مشہور ہونے کی ہوڑ لگی ہے۔میں ملک کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کو ثبوت چاہئے یا پھرسپوت۔۔؟

نریندر مودی نے کہا کہ میں چوکیدار ہوں لہذا اپنا حساب بھی دوں گا اور دوسروں سے حساب بھی لوں گا۔آج فیصلے لینے والی سرکار ہے تو دوسری طرف فیصلے ٹالنے والوں کی تاریخ ہے۔وزیر آعظم نے کہا کہ اس ملک نے نعرے دینے والی حکومتیں تو بہت دیکھا ہے لیکن ملک پہلی بار ایک فیصلہ کن حکومت بھی دیکھ رہا ہے۔