حیدرآباد: پنچایت راج اور دیہی ترقی کے وزیر ایرا بیلی دیاکر راؤ کے قافلے سے تعلق رکھنے والی ایک گاڑی ہفتہ کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب لنگالا گنا پورم منڈل کے تحت چیتور گاؤں کے نواح میں الٹ گئی اور اس گاڑی کا ڈرائیور اوروزیر ایرابیلی کے سوشیل میڈیا انچارج ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40سالہ پارتھا سارتھی اور 27سالہ تانگیلا پلی پوریندر سوشیل میڈیا انچارج کے طور پر ہوئی۔جبکہ تین دیگرافرادع چزخمی ہو گئے،جن میں وزیر کے پی اے شیوا اور سیکیوریٹی آفیسرنریش اوراٹینڈر ٹاٹا راؤ شامل ہیں۔جبکہ شیوا اور نریش کو جنگون ایریا اسپتال میں داخل کرایا گیا،،اور ٹاٹا راؤ کو سکندرآباد کے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر دیا کر راؤ حیدرآباد سے پالکارتھی جا رہے تھے،ایک کار میں دھاکر راؤ اور دوسری کار میں متاثرہ افراد موجود تھے۔