Saturday, May 10, 2025
Homeاسپورٹسوسیم جعفر تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

وسیم جعفر تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وسیم جعفر نے تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے اور اس طرح دو دہوں پر محیط ان کے شاندار کریر کا اختتام ہوگیا ہے۔

42 سالہ جعفر 31 ٹسٹ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1944 رنز اسکور کئے اور رنز بنانے کی ان کی اوسط 34.11 رہی۔ جعفر نے اپنے اس ٹسٹ کریر کے دوران 5 سنچری اور 11 نصف سنچری اسکور کی جبکہ 212 ان کا اعظم ترین اسکور رہا۔

 سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے جعفر نے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس خوبصورت کھیل میں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا جس کے بعد میں اپنے افراد خاندان، بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس کھیل میں حوصلہ افزائی کی۔

جعفر نے اپنے تمام کوچیس سے بھی اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ جعفر نے 2006ءمیں جنوبی آفریقہ کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے کریر کا آغاز کیا تھا جبکہ رانجی ٹرافی میں وہ 12,000 رنز اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ جعفر نے 1996-97 ءکے سیزن میں اپنے فرسٹ کلاس کریر کا آغاز کیا تھا نیز کریر کے دوران انہوںنے 260 مقابلوں میں 19,410 رنز اسکور کئے۔