Tuesday, April 22, 2025
Homesliderولیمسن ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ، کوہلی...

ولیمسن ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ، کوہلی کا دوسرا نمبر

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت90 برسوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹسٹ درجہ میں نمبر ایک ٹیم بن گئی اور اس کے 24 گھنٹے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہندوستان کے ویراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کو پیچھے چھوڑکر ٹسٹ بیٹسمینوں کے درجہ بندی میں نمبر ایک بیٹسمین بن گئے ۔

ولیمسن کو پاکستان کے خلاف ماونٹ مونگانوئی میں پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے کا فائدہ ملا ۔ انہیں 13 ریٹنگ پوائنٹ ملے اور وہ ویراٹ اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑکر پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کے روز جاری تازی ٹسٹ درجہ بندی میں وارٹ اپنا دوسرے مقام پر برقرار ہیں جبکہ اسمتھ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے پہلا مقام گنواکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کپتان کین ولیمسن درجہ بندی میں کوہلی سے11 پوائنٹ اور اسمتھ سے 13 پوائنٹ آگے ہوگئے ہیں۔ ولیمسن کے 890 پوائنٹ، کوہلی کے879 پوائنٹ اور اسمتھ کے877 پوائنٹ ہیں۔ کوہلی آسٹریلیا میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد وطن لوٹ چکے ہیں اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے ٹیم کے کپتان ہیں۔

میلبورن ٹسٹ میں اپنی کپتانی کے دوران ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے کامیابی دلانے والے رہانے نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں 112 اورناٹ آوٹ27 رنزکی اننگز کی بدولت پانچ مقامات کی بہتری کی ہے اور وہ ٹاپ10 بیٹسمینوں میں پھر سے شامل ہوگئے ہیں۔ رہانے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور گزشتہ سال اکتوبر میں پانچواں مقام کے اپنی بہترین درجہ سے ایک نمبر پیچھے ہیں۔

 اسپنر روی چندرن اشون کو میلبورن میں اپنے پانچ وکٹ کی کارکردگی کا فائدہ ملا ہے اور وہ دو مقامات کی چھلانگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نویں مقام پر ہیں۔میلبورن میں دوسرے ٹسٹ میں57 رنز بنانے کے علاوہ تین وکٹ حاصل کرنے والے آل راونڈر رویندر جڈیجہ آل راونڈر کی درجہ بندی میں اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا ہے لیکن انہوں نے دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر سے اپنے پوائنٹ کا فاصلہ کم کرتے ہوئے سات پوائنٹ کرلیا ہے ۔ ہولڈر کے 423 اور جڈیجہ کے 416 پوائنٹ ہیں۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 446 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر برقرار ہیں ۔

جڈیجہ کو باکسنگ ڈے ٹسٹ میں بہترین کارکردگی کا فائدہ ملا اور وہ بالترتیب گیارہ اور چار مقام کے چھلانگ کے ساتھ بیٹنگ اور آل راونڈر کی درجہ بندی میں36 ویںاور14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ میلبورن میں یادگار ٹسٹ کرئیرکا آغاز کرنے والے اور ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپنر شبھمن گل اور فاسٹ بولر محمد سراج نے ٹسٹ درجہ بندی میں بالترتیب 76 ویں اور77 ویں مقام پرقدم رکھا ہے ۔ ہندوستان کے سب سے تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا کو میلبورن میں مایوس کن کارکردگی کے سبب دو مقام کا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ 10 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔