Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںویاناڈ کانگریس کا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ویاناڈ کانگریس کا مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ راہول گاندھی پر تنقید کرنے کا کوئی موقع وزیر اعظم نریندر مودی جانے نہیں دیتے اور پھر ان کی تقریر پر کانگریس کے حامی اور قائدین مودی سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں اس سلسلہ کی نئی کڑی اب راہول گاندھی کے جنوبی ہندوستان سے بھی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد منظر عام پرآئی ہے۔

کانگریس نے ویاناڈ سے راہول گاندھی کے انتخاب لڑنے سے متعلق مودی کے تبصرے پر تنقید کی اور ان سے ملک اور ویاناڈ کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پارٹی نے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے بھی وزیر اعظم مودی کے تبصرہ کے سلسلے میں نوٹ لینے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ میڈےا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہاکہ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے مایوس وزیر اعظم نے اپنے عہدے اور جمہوری اقدار کے وقار کو مجروح کیا ہے ۔

مودی نے الزام لگایا ہے کہ راہول گاندھی ویاناڈ سے ایک خاص مذہب کے لوگوں کے یہاں رہنے کے سبب امیدوار بنے ہیں ۔ مودی کو اس کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔ انہوں نے تحریک آزادی کی تذلیل کی ہے ، انہوں نے پورے جنوبی ہند کی توہین کی ہے ۔

الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لیتے ہوئے مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ یاد رہے کہ وردھا میں انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے راہول گاندھی کے کیرالہ کی ویاناڈ لوک سبھا نشست سے امیدواری پرانہیں تنقید کا بنایا ۔ کانگریس اکثریتی آبادی والے حلقوں میں امیدواری سے ڈر رہی ہے کیونکہ اس نے ہندو دہشت گردی لفظ استعمال کر کے ہندؤں کی توہین کی تھی۔

مودی نے کہاکہ کانگریس نے امن پسند ہندوؤں کو دہشت گرد کہا ہے اور وہ جانتے ہے کہ اب وہ راہول کو سزا دینے والے ہیں ۔ مودی نے کہاکہ کانگریس نے ہندؤں کی توہین کی۔ اب لوگوں نے اس الیکشن میں کانگریس کو سزا دینے کا ذہن بنا لیا ہے ۔ اس پارٹی کے لیڈر اب اکثریتی آبادی کی بالا دستی والی لوک سبھا نشتوں سے الیکشن لڑنے میں کترا رہے ہیں اس لئے وہ لوگ اب وہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں اکثریتی طبقہ اقلیت میں ہے۔