Thursday, April 24, 2025
Homesliderویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ،سراج اور اویس ہندوستانی ٹیم میں شامل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ،سراج اور اویس ہندوستانی ٹیم میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ونڈے اور ٹی 20 آئی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں روہت شرما ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آئے اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کو پہلی مرتبہ سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔روہت جو عضلات میں جکڑن کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہو گئے تھے، اپنے  زخم سے پوری طرح صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لازمی فٹنس ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے سینئر سلیکشن کمیٹی کے ساتھ سلیکشن اجلاس میں شرکت کی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ویرات کوہلی کی جگہ لینے کے بعد یہ روہت کے لیے کل وقتی ونڈے کپتان کے طور پر پہلی سیریز ہوگی۔تاہم آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ گھٹنے کی تکلیف کے بعد صحت یابی کے اپنے آخری مرحلے سے گزر رہے ہیں اور وہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ہاردک پانڈیا بھی ابھی تک نظر انداز ہیں۔چیتن شرما کی قیادت میں آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور محمد سمیع  کو سیریز کے لیے آرام دیا ہے۔ دوسری طرف کے ایل راہول دوسرے ونڈے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

نوجوان لیگ اسپنر بشنوئی کو ٹی 20 سیریز کے لیے پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نے انڈین پریمیئر لیگ کے آخری دو سیزن میں پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی بولنگ کی مہارت سے سب کو متاثر کیا اور اسے نئی فرنچائز لکھنؤ سوپر جائنٹس کے لئے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔بشنوئی سب سے پہلے 2020 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی کے بعد نظروں میں آئے۔

سلیکٹرز کی طرف سے کیا  گیا  دوسرا بڑا فیصلہ کلدیپ یادو کو 50 اوور کے فارمیٹ میں واپس لانا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایک طویل عرصے سے حاشیہ  پر ہیں اور انہیں گزشتہ سال سری لنکا میں ایک موقع دیا گیا تھا جب ہندوستان اپنے دوسرے  درجہ کی ٹیم کو روانہ کیا تھا ۔دریں اثنا، بیٹنگ آل راؤنڈر دیپک ہڈا نے بھی ونڈے اسکواڈ میں ایک حیرت انگیز واپسی کی ہے جبکہ ہرشل پٹیل کوٹی 20 اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ فاسٹ بولر  اویس خان کو دونوں اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے اور سلیکٹرز نے بھونیشور کمار کو صرف ٹی20 ٹیم میں برقرار رکھا ۔

تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کو وقفہ دیا گیا ہے لیکن ان کے تامل ناڈو کے ساتھی واشنگٹن سندر نے کوویڈ 19 کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہونے کے بعد واپسی کی ہے۔ آل راؤنڈر وینکٹیش ایر کو صرف ٹی20 اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے جو حال ہی میں جنوبی افریقہ میں تیسرے اور آخری ونڈے میں پہلے ہی  آرام  کر چکے ہیں۔ہندوستان 6 فروری سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تین ونڈے میچ کھیلے گا اور اس کے بعد 16 فروری سے ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی۔

ونڈے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شکھر دھون، ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، شریاس ایر، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک چہر، شاردول ٹھاکر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمدسراج، پریسدھ کرشنا  اور  اویس خان

ٹی 20 سکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ایشان کشن، ویراٹ کوہلی، شریاس آئیر، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ایر، دیپک چہر، شاردول ٹھاکر، روی بشنوئی، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، واشنگٹن سندر، محمد سراج، بھونیشور کمار، اویس خان اور ہرشل پٹیل۔