Tuesday, June 10, 2025
Homesliderٹاپ 10 میں شمولیت اصل مقصد:اشونی

ٹاپ 10 میں شمولیت اصل مقصد:اشونی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ستوکی سراج رنکی ریڈی اور اشونی پونپپا نے 2021 سیزن کی ابتدا کافی شاندارانداز میں کی ہے ۔ انہوں نے تھائی لینڈ اوپن سوپر 1000 ٹورنمنٹ میں پہلی بار کسی بین الاقوامی ٹورنمنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جس  کا انہیں درجہ بندی میں انعام بھی ملا  اور وہ بی ڈبلیو ایف کی تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست  20  کھلاڑیوں میں داخل ہوئے ۔

اس ضمن میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے ہوئے اشونی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی۔ 2019 میں ہم بہت زیادہ ٹورنمنٹس نہیں کھیل سکے کیونکہ میں زخمی تھی اور کورونا  بحران کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا تھا۔ اولمپک میں ہماری درجہ بندی اتنی اچھی نہیں تھی لیکن کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن نے ہمیں اپنے زخموں سے صحت یابی ، مشق اور تندرستی پر کام کرنے کا وقت دیا۔ اس نے ہماری طویل منصوبہ  بندی میں مدد کی ہے۔ اس سے تھائی لینڈ میں ہمارے کھیل میں فرق پڑا۔ بنگلورو میں تربیت حاصل کرنے والی 31 سالہ اشونی نے کہا کہ اس درجہ بندی کے مقامات کو تکنیکی لحاظ سے ٹوکیو اولمپکس میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

کوویڈ 19 نے کھلاڑیوں کے صبر کا امتحان لیا لیکن سب ایک ہی کشتی میں سفرکر رہے تھے۔میں بنگلور میں تربیت حاصل کررہی تھی  اور بہتر محسوس کررہی تھی لیکن میں نے اس دور کو خواتین کے اور مکسڈ ڈبلز کومدنظر رکھتے ہوئے اپنے کھیل کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا۔ میں واقعتا کسی بھی ٹورنمنٹ کے آغاز سے دو ہفتہ قبل اور سکی ریڈی کے ساتھ کام کرنے حیدرآباد آئی ہوں۔ ہماری توجہ بالترتیب مردوں اور خواتین کے ڈبلز کے لئے ہے۔ ہم نے اتنا انتظارکیا اور ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہروں کےلئے بےصبر تھے ۔

اشونی نے یہ اعتراف کیا کہ تھائی لینڈ کی یہ کارکردگی ایک بہت بڑا اعتماد بڑھانے والا تھا۔ ہم نے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ چن پینگ سون اور ملائیشیا کے گوہ لیو ینگ جیسے بڑے ناموں کو شکست دے دی۔ اب بہتر مظاہروں کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا مقصد ٹاپ 10 میں جگہ بنانا ہے لیکن اس کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے اور دوسرے ٹورنمنٹس میں بھی مستقل مظاہرہ کرنا ہے۔