Tuesday, April 22, 2025
Homeبین الاقوامیٹرمپ تم کو اندازہ نہیں کس قوم سے الجھ رہے ہو

ٹرمپ تم کو اندازہ نہیں کس قوم سے الجھ رہے ہو

امریکہ کو طالبان کا سخت انتباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کابل ۔ افغان طالبان نے ایک مرتبہ پر امریکہ کوانتباہ دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قوم سے الجھ رہے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدرکو ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرمپ بہت احتیاط برتنا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ابھی تک یہ سمجھنے میں دشواری ہے کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے مشیران کو انہیں سمجھنا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے قبرستان ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ طالبان کے ٹوئٹ سے محض چند گھنٹے قبل ہی کابل میں ایک خودکش حملے میں 4 عہدیدار ہلاک ہو ئے تھے۔ٹرمپ نے چند روز قبل افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

طالبان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مذاکرات کی منسوخی سے امریکہ کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔11 ستمبر کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب میں افغان جنگ کے حوالے سے کہا کہ طالبان کو بدترین طریقے سے ایسا نشانہ بنائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ٹرمپ نے نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا گزشتہ چار دنوں میں امریکی فورسز نے دشمن کو ایسا بدترین نشانہ بنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا اور اس کو جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ نے نشانے بنانے کی نوعیت کی وضاحت کیے بغیر کہا تھا کہ اس کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں ایک حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے ردعمل میں طالبان سے مذاکرات منسوخی کے بعد حکم دیا گیا تھا۔

 نائن الیون حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم القاعدہ کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آئے تھے اور ان کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ امریکہ، یورپ، اسرائیل اور روس کے مفادات پر حملے کئے جائیں گے۔