Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںٹریفک قواعد پر عمل کرنے والے 50شہریوں کوٹریفک پولیس نے تہنیت...

ٹریفک قواعد پر عمل کرنے والے 50شہریوں کوٹریفک پولیس نے تہنیت پیش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے بارے میں مزید شعور بیداری کے لئے اور حیدرآباد کی سڑکوں کو مزید محفوظ اور حادثوں سے پاک بنانے کے لئے مہم چلاتے ہوئے،اپنی اس مہم میں پی وی آر سینما کو بھی شامل کر لیا ہے۔اس سلسلہ میں پولس کمشنرحیدرآباد انجنی کمار،آئی پی ایس نے 50شہریوں کو تہنیت پیش کی،جوگذشتہ 10 تابرس سے ٹریفک کی خلاف ورضی کئے بغیراپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں اور کے ٹریفک قواعد پر عمل کر رہے ہیں۔

ان شہریوں کو پی وی آر سینما کی جانب سے گفٹ کوپن دئے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس حیدرآبادبرائے ٹریفک  انیل کمارنے پی وی آر سینما کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے یہ نئی پہل کا  آغاز کیا۔جس کے لئے پی وی آر سینما نے آئیڈیل ڈرائیوروں کو   فلم کے ٹکٹس مفت پیش کئے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافرین کی حوصلہ افزائی اور سڑکوں پر سفر کے قواعد پر عمل کر نے کے لئے ان مسافرین کو پی وی آر سینما نے 200گفٹ کوپن دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ماہ  200بہترین ڈرائیورس کو اس طرح کے کو پن دئے جائیں گے۔یہ سلسلہ تقریبا 6ماہ تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٓج تقسیم کئے گئے سینما کے کوپنس 15 اکتوبر تک کار گرد رہیں گے۔

پولس کمشنر انجنی کمار نے اس موقع پر حیدرآباد ٹریفک کی پہل پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز کی حیثیت سے ابھر کر آیا ہے اور دنیا بھر کی سرکردہ کمپنیوں نے حیدرآباد میں اپنے یونٹس قائم کئے ہیں۔پولس کمشنر نے بتایا کہ متعدد لوگ سڑکوں کے ٹریفک کے قواعد پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہی حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قواعد پر عمل کریں کیانکہ ان کے بچے والدین کے سڑکوں پر گذرنے کے دوران اختیار کردہ رویہ کے ذریعہ ہی ٹریفک قواعد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

اس موقع پر پی سی آر کامپلکس کے قریب گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی۔پروگرام میں ڈی سی پی ٹریفک ایل یاس چوہان کے بابو راؤ،اڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک اے بھاسکر،پی کرونا کر اور حیدرآباد ٹریفک پولیس کے اے سی پئیز و انسپکٹر و دیگر موجود تھے۔