Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںٹسٹ ڈرائیو کے بہانے چور فراری لیکرفرار

ٹسٹ ڈرائیو کے بہانے چور فراری لیکرفرار

- Advertisement -
- Advertisement -

برلن ۔ جرمنی کی پولیس نے ایک شخص کی تلاش میں کارروائی کی جو ٹسٹ ڈرائیو کے بہانے 20 لاکھ ڈالرس کی ایک نایاب فراری اسپورٹس کار لے کر فرار ہوگیا۔جرمن پولیس کے مطابق چور نے ڈسلڈورف شہر سے 1985 ماڈل کی قیمتی اسپورٹس کار فراری 288 جی ٹی او چوری کی۔

پولیس نے عوام الناس کے لئے کار چوری کرنے والے شخص کی تصویر اور حلیہ جاری کیا جس کے مطابق چشمہ لگائے کار چور نے گہرے نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ اطالوی ریسنگ کارس کے لال رنگ کی فراری اگلے ہی روز ایک گیراج سے برآمد کر لی گئی جہاں چور نے اسے چھپانے کی کوشش کی تھی تاہم گاڑی چوری کرنے والا شخص تاحال مفرور ہے۔ گاڑی چوری کرنے والے شخص نے خود کو خریدار ظاہر کیا اور جب گاڑی کا مالک باہرکھڑا تھا تو اس نے 400 ہارس پاور انجن والی گاڑی کے ایکسلریٹر پر پاوں رکھ دیا اور اسے تیزی سے چلا کر لے گیا ۔ گاڑی چوری کرنے والے شخص نے خود کو نایاب گاڑیوں کا خریدار ظاہر کیا تھا اور وہ ٹیکسی پر گاڑی کی ٹسٹ ڈرائیو کے لیے پہنچا تھا۔