ٹوکیو۔ کورونا بحران کے دوران ٹوکیو اولمپکس 2020 ء کا کل یہاں ایک سادہ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق شام 4.30 بجے ہوگی۔ افتتاحی تقریب نوتعمیر کردہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔ جاپان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اولمپکس میں اقدامات کئے گئے ہیں اور مقابلے شائقین سے خالی اسٹیڈیمس میں منعقد ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں ہر ملک سے صرف 6 عہدیداروں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کھلاڑیوں کو اس تقریب سے دور رکھا گیا ہے تاکہ ہجوم کو بڑھنے نہ دیا جائے اور صحت کے متعلق کسی بھی جوکھم کو نہیں اٹھایا جائے گا۔
ہندوستانی شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو پریڈ کے دوران دیکھ سکیں گے۔ پریڈ کے دوران ہندوستانی جتھے کا نمبر 21 ہے کیونکہ یہ جاپانی حرف تہجی کے مطابق رکھا گیا ہے۔ اس مرتبہ ہندوستان نے اولمپکس کے لئے اپنے سب سے بڑے جتھے کو روانہ کیا ہے جس میں 228 افراد شامل ہیں۔ ہندوستان کی 22 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 127 اتھلیٹس 18 مختلف زمروں میں میڈل کے لئے مقابلہ کریں گے۔ نشانہ بازی، اتھلیٹکس، باکسنگ، فینسنگ، گول، جمناسٹکس، ہاکی، جوڈو، روئنگ، شوٹنگ، سیلنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں ہندوستانی کھلاڑی میدان میں موجود رہیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان سے 85 میڈلس کی ممکنہ فتوحات کی امید کی جارہا ہے۔ وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ٹوکیواولمپکس میں ٹیبل ٹینس مقابلوں کے لئے نکالے گئے ڈرا میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو مشکل راہ ملی ہے ۔ ہندوستان کی مکسڈ جوڑی اچنت شرت کمل اورمنیکا بترا کا ہفتہ سے شروع ہورہے مقابلوں میں پہلا سامنا تیسری سیڈ لن یون ۔زو اورچینگ آئی چن کی جوڑی سے ہوگا۔ہندوستانی جوڑی نے 2018 کے جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں برونز میڈل جیتاتھا لیکن چینی تائپے کی لیفٹ-رائٹ کھلاڑیوں کی جوڑی سے ان کا مقابلہ قطعی آسان نہیں ہوگا۔