Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہٹی آر ایس نے تلنگانہ میونسپل انتخابات میں کامیابی حاصل کی

ٹی آر ایس نے تلنگانہ میونسپل انتخابات میں کامیابی حاصل کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حکمراں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی ؤر ایس) نے بلدیاتی انتخابات میں 120میں سے 100 اور 9میونسپل کارپو ریشنوں میں سے 7سے زائد میونسل کارپوریشنوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔جبکہ اہم اپوزیشن کانگریس،تین بلدیات میں اکثریت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اے ک ایک بلدی نشست پر کامیابی حاصل کیا ہے۔

کچھ مقامات پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے توقع ہے کہ شام تک تمام نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے 134مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی۔چہار شنبہ کے روز،53.37 لاکھ ووٹرز میں سے 70 فیصد ووٹرز نے 325 میونسپل کار پوریشنوں کے کارپوریٹرز اور میونسپلٹیوں کے 2,727 کونسلروں کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔

میونسپل کارپوریشنوں میں کل 1,746 امیدوار میدان تھے۔جبکہ 11,099 امیدواروں نے میونسپلٹیوں کے لئے اپنی قسمت آز مایا۔جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے،ٹی آر ایس نے 100 سے زائد میونسپلٹیوں میں اکثریت حاصل کرتے ہوئے 1,500 نشستیں حاصل کی ہے۔اور کانگریس 495 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بی جے پی،جو گزشتہ سال لوک سبھا کی چار نشستیں جیتنے کے بعداہم  اپوزیشن کے طور پر سامنے آنے کا دعویٰ کر رہی تھی،نے 223 نشستیں حاصل کیں۔سب سے دلچسپ بات تو یہ ہے کہ،متعدد بلدیات میں اپوزیشن جماعتوں کے مقابلے میں آزاد امیدواروں نے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔

293 وارڈوں میں آزادامیدوار منتخب ہوئے۔ان میں زیادہ تر ٹی آر ایس کے باغی امیدوار تھے۔رکن پار لیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کی سر براہی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے 56 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔اس نے بھینسہ میں اقتدار پر قبضہ کر لیا،جو ھال ہی میں فرقہ وارانہ تشدد سے لرز اٹھا تھا۔

9میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کا غلبہ رہا،اس نے 123نشستیں جیتیں۔جبکہ بی جے پی نے 42نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور دوسرے نمبر پر رہی۔آزاد امیدواروں نے 41نشستوں پر کامیابی حاصل کی،جبکہ کانگریس نے 37نشستیں حاصل کیں۔

میونسپلٹی کے 7وارڈوں اور کار پوریشن کے ایک وارڈ میں ٹی آر ایس امیدوار متفقہ طور پر منتخب ہوئے تھے،جبکہ میونسپل کے تین وارڈوں میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تھے۔

یہاں ٹی آر ایس ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پارٹی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پتاخے پھوڑے۔ٹی آر ایس کے کار گذار صدر اور کابینی وزیر،کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس فتح نے ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ کیا ہے۔انہوں نے ٹی آر ایس پر اعتماد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔نو منتخب تنظیم 27جنوری کو مئیر،چئیر پرسن اور نائب چئیر پرسن کا انتخاب کریں گی۔