حیدرآباد:سٹی ٹرافک پولیس نے ایل بی اسٹیڈیم میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے عوامی جلسہ کے مد نظر 29مارچ ،بروز جمعہ کوشام 4بجے سے 9بجے تکtraffic diversionsکا اعلان کیا ہے۔BJRمجسمہ کی اورARپٹرول پمپ جنکشن سے گاڑیوں کے گذرنے کی اجازت نہیں ہوگی اورٹرافک کو نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
عابڈس اور گن فاؤنڈری کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کو BJRمجسمہ کی طرف جانے نہیں دیا جائے گا۔اور چیپل روڈ کی طرف SBIگن فاؤنڈری کی طرف موڑ دیا جائے گا۔بشیر باغ جنکشن سے آنے والے ٹرافک کو GPOعابڈس کی طرف جانے نہیں دیا جائے گا۔اور بشیر باغ جنکشن سے حیدر گوڑا اور کنگ کوٹھی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
پرانے ایم ایل اے کوارٹر سے بشیر باغ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو حمایت نگر وائی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔راج محلہ روڈ سے اولڈایم ایل اے کوارٹر کی اور آنے والے ٹرافک کو قبرستان جنکشن پر کنگ کوٹھی یا YMCAنارائن گوڑا کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح بھارتیہ ودیا بھون کے راستے کنگ کوٹھی سے بشیر باغ کی اوور آنے والے ٹرافک کو کنگ کوٹھی چوراہا سے تاج محل ہوٹل اور قبرستان جنکشن کی اوور موڑ دیا جائے گا۔
امبیڈکرمجسمہ سے آنے والے ٹرافک لو لبرٹی جنکشن سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔اور حمایت نگر کی اوور ڈائیورٹ کیا جائے گا۔بشیر باغ جنکشن کی طرف سے ٹرافل کنٹرول روم ا( اولڈ پی سی آر ) سے آنے والے ٹرافک کو پی سی آر مین نامپلی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ہل فورٹ سے آنے والی گاڑیوں کو پرانے پی سی آر جنکشن پر نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اور بشیر باغ کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔
جلسہ میں شرکت کے لئے سکندرآباد سے آنے والی گاڑیوں کو اپنے پیاسینجروں کو آئیکر بھون میں اُتارنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کو این ٹی آر اسٹیڈیم نیکلس روڈ پر پار ک کرنا ہوگا۔ایل بی نگر ،دلسکھ نگر،مہدی پٹنماور اولڈ سٹی کے گاڑیوں کو پبلک گارڈن میں پارک کرنا ہوگا۔جبکہ مشیر آباد ،عنبر پیٹ اورحمایت نگر کے لوگوں کو نطام کالج کے میدان کے اندر پارک کرنا ہوگا۔