اسلام آباد: میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں آگ لگنے سے 65 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔محکمہ ریلوے کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرین تیزگام کوجمعرات کی صبح رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کے پاس، لیاقت پور کے شہری علاقے کے قریب آگ لگی۔افسر نے بتایا کہ ترین میں موجود ایک مسافر اپنے ساتھ گیس سلنڈر لے کر جا رہا تھا،اس کے دھماکے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق،مسافر،مژکورہ ٹرین میں ناشٹہ کر رہے تھے کہ یہ دھماکہ ہوا۔اس کمپارٹمنٹ سے وابستہ تینوں کو چوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ”دو افراد چولہے پر کھانا بنا رہے تھے‘اور وہ کھانا بناتے بناتے تیل بھی استعمال کر رہے تھے،جس کی وجہ سے آگ لگی۔اسی دوران،ڈسٹرکٹ ریسکیو سروس کے سربراہ بارک حسین نے بتایا کہ زیادہ تر اموات جلتی ٹرین کے ڈبے سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہو ئی ہیں۔
اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس مقام ادثہ پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کی ٹیم نے ٹرین میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور شدید طور پر زخمی مسافروں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا۔آگ سے جھلسے پوئے کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔